Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان معاہدے سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی،شہبازشریف

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے ترکیہ کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارتی معاہدے سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی۔

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دو طرفہ تجارت میں بڑی پیشرفت، دونوں ممالک کے درمیان ترجیحی تجارت کے معاہدے پر دستخط ہوگئے، وزیراعظم شہباز شریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب ، وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان، وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ چوہدر ی سالک حسین اور اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں، مصنوعات کی تجارت کے معاہدے سے دونوں ممالک کے لئے نئی راہیں کھلیں گے، دوطرفہ تجارت کے فروغ کے لئے معاہدے پر پوری طرح عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تاریخی برادرانہ تعلقات میں یہ معاہدہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ دنوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدہ خوش آئند ہے۔ اس پر کئی سالوں بات چیت ہو رہی ہے۔ مئی میں ہمارے ترکیہ کے دورے کے بعد پاکستان اور ترکیہ کی طرف سے معاہدے کے لئے کوششوں کو تیز کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترک وفد کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں ، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارتی معاہدے پر دستخط پر حکام کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تجارتی معاہدے سے پاکستان اور ترکیہ کی معیشت مزید مستحکم ہوگی، پاکستان ترکیہ کے درمیان تجارتی معاہدے پر دستخط ہوئے جو باعث مسرت ہے۔

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارتی معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تجارت سید نوید قمر نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات تاریخی ہیں، دونوں ممالک نے ایک دوسرے کو تجارت میں آسانیاں دی ہیں ۔ تجارتی معاہدے سے دونوں ممالک کی معیشت مستحکم ہوگی ۔ معاہدے کے تحت دونوں ممالک مصنوعات کی تجارت کرسکیں گے۔

نوید قمر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم اپنی دوطرفہ تجارت کاحجم 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ اس معاہدے سے ہمیں اپنا ہدف حاصل کرنے میں مدد ملے گی اور دونوں ممالک کے کاروباری طبقات بھی اس سے مستفید ہوسکیں گے۔ ترکی کے وزیر تجارت مہمت مش نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کو طویل عرصہ سے مشترکہ تجارت کے فروغ کے اس معاہدے کی ضرورت تھی۔

واضح رہے کہ ترکیہ کے وزیر تجارت مہمت ایم یو ایس وفد کے ہمراہ پاکستان آئے، دونوں ممالک کے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے درمیان بھی معاہدہ ہوگا، دو طرفہ تجارت کا حجم 5 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔



This post first appeared on Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments, please read the originial post: here

Share the post

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان معاہدے سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی،شہبازشریف

×

Subscribe to Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×