وزیر دفاع خواجہ آصف کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی نے شہباز گل کو لاوارث چھوڑ دیا ہے، کل تک جو منظور نظر تھا آج اسے ‘‘بلی’’ چھڑا دیا گیا، جب سے عمران حکومت گئی اداروں پر حملہ کیا جارہا ہے۔
Related Articles
سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ شہباز گل نے اکیلے ادارے پر حملہ نہیں کیا یہ اسکرپٹڈ تھا، شہباز گل نے جو کہا یہ ان کی پارٹی کا مؤقف تھا، پی ٹی آئی نے شہباز گل کو لاوارث چھوڑ دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات سے لگتا ہے سب دوری اختیار کررہے ہیں، عمران خان کا بھی شہباز گل معاملے پر گول مول بیان آیا، انہیں چیف آف اسٹاف سے ڈی موٹ کردیا گیا، کل تک جو منظور نظر تھا اسے “بلَی” چڑھا دیا گیا۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ جب سے عمران حکومت گئی اداروں پر حملہ کیا جارہا ہے، سیاست میں بھی ایک لائن ہونی چاہئے، یہ بات کرنی ہے یہ نہیں کرنی۔
This post first appeared on Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments, please read the originial post: here