Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

جج ارشد ملک کون ہیں؟

اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر سے ہٹائے جانے والے جج ارشد ملک کا تعلق راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان کے گاؤں ارجن سے ہے۔ ارشد ملک نے پنجاب یونیورسٹی سے ایل اے ایل ایل بی کرنے کے بعد راولپنڈی سے ہی اپنی وکالت کا آغاز کیا۔ ان کے بڑے بھائی عدالتی ریڈر تھے جبکہ ان کے ایک چھوٹے بھائی بھی وکالت کرتے ہیں۔ ارشد ملک براہ راست امتحان پاس کر کے 2000 کی دہائی میں ایڈیشنل سیشن جج تعینات ہو گئے۔ 2000 سے 2003 تک وہ ملتان میں جج تعینات رہے۔ ایڈیشل سیشن جج کی حیثیت سے انہوں نے پنجاب کے دیگر مختلف اضلاع اٹک، چکوال، سرگودھا، گجرات، گوجرانوالہ اور لاہور میں خدمات انجام دیں۔ فروری 2018 میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ سے ان کی خدمات حاصل کر لیں اور انہیں اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر دو کا جج تعینات کر دیا گیا۔ دسمبر 2018 کے آخری ہفتے میں انہوں نے شریف فیملی کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کے فیصلے سنائے۔



This post first appeared on All About Pakistan, please read the originial post: here

Share the post

جج ارشد ملک کون ہیں؟

×

Subscribe to All About Pakistan

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×