Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

چین نے مسعود اظہر کیخلاف قرار داد موخر کرا دی

چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مولانا مسعود اظہر کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کی کوشش کو ایک مرتبہ پھر ناکام بنا دیا ہے۔سلامتی کونسل میں امریکا، فرانس، اور برطانیہ کی جانب سے مولانا مسعود اظہر کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کے لیے قرارداد پیش کی گئی تھی لیکن چین نے آخری لمحات میں اس پر تکنیکی اعتراض اٹھاتے ہوئے اسے چوتھی مرتبہ موخر کروا دیا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکینگ کا کہنا ہے کہ سیکورٹی کونسل میں اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرتے رہیں گے ، معاملے کا حل صرف بات چیت کے ذریعے ممکن ہے،عالمی برادری مسئلہ کشمیر پر بھی توجہ دے، بھارت نے چین کے اس اقدام پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق چین نے مسعود اظہر کو دہشتگرد قرار دینے کی بھارتی کوششوں پر ایک بار پھر پانی پھیر دیا ۔ بھارتی میڈیا نے اقوام متحدہ کے ایک سفیر کے حوالے سے بتایا ہے کہ چین نے سلامتی کونسل میں مسعود اظہر کے معاملے کو دیکھنے کیلئے مزید وقت مانگا ہے۔ چین کی جانب سے تکنیکی طور پر قرارداد کو موخر کروانے کا دورانیہ 6 ماہ ہو گا اور اس میں مزید 3 ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔ قبل ازیں چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ چین کی حکومت سیکورٹی کونسل میں اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرتی رہے گی۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کینگ کا کہنا تھا کہ چین ایک ذمہ دار رویہ اپنائے گا اور گفتگو میں بدستور شریک ہو گا۔

 چین کا کہنا تھا کہ معاملے کا ذمہ دارانہ حل صرف بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکینگ نے سوال کے جواب میں عالمی برادری کو اس قسم کے مسائل اجاگر کرنے کے ساتھ مسئلہ کشمیر کی جانب بھی توجہ دینے کا کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ʼ1267 پابندی کمیٹی کی جانب سے کسی دہشت گرد کی حیثیت پر چین کا موقف اصولی اور واضح ہے‘۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چین نے ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے کمیٹی کے طریقہ کار اور قواعد و ضوابط پر عمل کیا جبکہ ذمہ دارانہ طریقے سے ہی بحث میں حصہ لیا۔ چینی عہدیدار نے کہا کہ صرف بات چیت کے ذریعے ہی ہم مسائل کا ذمہ دارانہ حل نکال سکتے ہیں۔



This post first appeared on All About Pakistan, please read the originial post: here

Share the post

چین نے مسعود اظہر کیخلاف قرار داد موخر کرا دی

×

Subscribe to All About Pakistan

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×