Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

پاکستان میں ہر سال 120 ارب روپے کی بجلی چوری ہوتی ہے

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ ملک میں ہر سال لگ بھگ 120 ارب روپے کی بجلی چوری ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ حکومت نے ملک میں بجلی کی کمی پر بڑی حد تک قابو پا لیا ہے تاہم ان کے بقول بجلی کی چوری اور بجلی کی ترسیل کے نظام میں خامیوں کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کو کنٹرول کرنا حکومت کے لیے ایک چیلنج ہے۔ اویس لغاری نے یہ بات نجی ٹی وی چینل 'دنیا نیوز' سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر سال چوری ہونے والی اربوں روپے کی بجلی کا بوجھ ان صارفین کو اٹھانا پڑتا ہے جو باقاعدگی سے اپنے بل ادا کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ان علاقوں میں بجلی کی تقسیم کی ذمہ دار کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جن کے زیرِ انتظام علاقوں میں بجلی چوری ہو رہی ہے۔ اویس لغاری نے کہا کہ اس سے پہلے حکومت کی ساری توجہ بجلی کی پیداوار بڑھانے پر مرکوز تھی تاہم ان کے بقول اب حکومت بجلی کی تقسیم کے نظام کو بہتر بنانے کی طرف توجہ دے رہی ہے تاکہ بجلی کی چوری کو کم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا اس مقصد کے لیے حکومت مختلف منصوبوں اور تجاویر پر غور کر رہی ہے جس میں بجلی کے پری پیڈ میٹر نصب کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔ واضح رہے کہ عالمی بینک بھی پاکستان کو ملک میں بجلی کی ترسیل کے نظام کو بہتر کرنے کے منصوبے کے لیے 42 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے قرضے کی منظوری دے چکا ہے۔ 

اس منصوبے کے لیے فراہم کردہ مالی وسائل کو پاکستان میں بجلی کی ترسیل کے قومی نظام کو جدید انداز میں استوار کرنے لیے استعمال کیا جائے گا جس کے تحت 500 اور 200 کلو واٹ بجلی کی ترسیل کی لائنز کو توسیع دے کر ان کو مزید بہتر کیا جائے گا۔ دوسری طرف حکومت نے ملک میں بجلی کی تقسیم کی ذمہ دار چار کمپنیوں کے سربراہوں کو بجلی کی چوری اور ترسیل کی نظام میں ہونے والے نقصانات کو کنٹرول کرنے میں ناکامی کا ذمہ دار ٹہراتے ہوئے ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ وزارتِ توانائی کے ایک ترجمان کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (لیسکو)، پشاور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (پیسکو)، کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (کیوایسکو) اور سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (سیپکو) کے سربراہان کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ترجمان کے بقول ان عہدیداروں کے خلاف یہ کارروائی ان کے علاقوں میں بجلی کی چوری اور بجلی کی نظامِ ترسیل میں ہونے والے نقصانات پر قابو نہ پانے کی بنا پر کی گئی ہے۔
 



This post first appeared on All About Pakistan, please read the originial post: here

Share the post

پاکستان میں ہر سال 120 ارب روپے کی بجلی چوری ہوتی ہے

×

Subscribe to All About Pakistan

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×