Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

پاک فوج کے سربراہان کی زندگی پر ایک نظر


جنرل سر فرینک والٹر میسروی
اگست 1947- فروری 1948

پاکستان کے پہلے کمانڈر ان چیف اپنے عہدے سے ایک سال سے بھی کم مدت میں ریٹائر ہوئے۔ ایسا مانا جاتا ہے کہ گورنر جنرل قائد اعظم محمد علی جناح کے احکامات نہ ماننا ہی ان کی ریٹائرمنٹ کی وجہ تھی۔
 
جنرل سر ڈگلس ڈیوڈ گریسی
فروری 1948- جنوری 1951
جنرل فرینک کی طرح جنرل ڈگلس نے بھی گورنر جنرل کے کشمیر کے محاذ پر فوج بھیجنے کے احکامات تسلیم نہیں کیے اور اپنی مدت سے قبل ہی ریٹائر ہو گئے۔ وہ پاکستان کے آخری برطانوی آرمی چیف تھے۔
 
فیلڈ مارشل ایوب خان
جنوری 1951- اکتوبر 1958
ایوب خان پاکستان کے پہلے مقامی فور اسٹار جنرل اور واحد (خود نامزد) فیلڈ مارشل تھے۔ وہ 1958 میں صدر پاکستان بنے اور تقریباً 6 سال تک آرمی چیف کے عہدے پر رہے۔
 
جنرل محمد موسیٰ
اکتوبر 1958- جون 1966
کمانڈر انچیف جنرل ایوب خان کے انتہائی وفادار جنرل محمد موسیٰ ان کے دور حکومت میں دو مرتبہ آرمی چیف رہے۔ ایوب خان نے انہیں ریٹائرمنٹ کے بعد 1967 سے 1969 تک مشرقی پاکستان کا گورنر بنایا تھا۔

جنرل یحیٰی خان
 جون 1966 - دسمبر 1971
ایوب خان نے جنرل یحیٰی خان کو 1966 میں آرمی چیف بنایا اور 1969 میں انہیں صدارت لینے کی پیش کش کی۔ جنرل یحیٰ نے فوجی حکومت قائم کی۔ انہیں 1971 میں بھٹو کو حکومت سونپنے کے بعد اپنے گھر میں قید کیا گیا۔
 
جنرل گل حسن خان
دسمبر 1971 - مارچ 1972
اس وقت کے صدر ذوالفقار علی بھٹو نے جنرل گل حسن خان کو آرمی چیف بنایا اور وہ صرف دو ماہ تک آرمی چیف رہے۔ انہیں حمود الرحمٰن کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔
 
جنرل ٹکا خان
مارچ 1972 - مارچ 1976
پاکستان کے اس وقت کے وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے جنرل ٹکا خان کو آرمی چیف بنایا اور وہ اپنی مدت ختم ہونے کے بعد بھٹو کی حکومت میں ہی سیکیورٹی اور دفاع کے مشیر مقرر کیے گئے۔
 
جنرل ضیا الحق
مارچ 1976 - اگست 1988
جنرل ضیا الحق چار ادوار تک ملک کے آرمی چیف رہے۔ 1977 میں مارشل لاء لگانے کے بعد وہ 1978 سے 1988 میں اپنی وفات تک ملک کے صدر بھی رہے۔

جنرل مرزا اسلم بیگ
اگست 1988- اگست 1991

جنرل اسلم بیگ ضیاالحق کے بعد ملک کے آرمی چیف بنے اور بے نظیر کی حکومت کا قیام بھی انہیں کے دور میں ہوا۔ اس وقت کے صدر غلام اسحٰق خان نے انہیں عہدے میں توسیع دینے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد وہ ریٹائر ہو گئے۔

جنرل آصف نواز
اگست 1991- جنوری 1993
صدر غلام اسحاق خان نے جنرل آصف نواز کو آرمی چیف مقرر کیا لیکن وہ دل کا دورے پڑنے سے سے انتقال کر گئے اور اپنی مدت آرمی چیف مکمل نہ کر سکے۔

جنرل عبدالوحید کاکڑ
جنوری 1993- جنوری 1996
بطور آرمی چیف جنرل عبدالوحید کاکڑ نے اس وقت کے صدر غلام اسحٰق خان اور وزیراعظم نواز شریف کو استعفوں اور 1993 کے انتخابات میں حصہ لینے پر مجبور کیا۔ ان انتخابات میں بے نظیر بھٹو وزیراعظم منتخب ہوئیں۔ جنرل عبدالوحید کاکڑ اپنی مدت پوری ہونے کے بعد ریٹائر ہو گئے۔

جنرل جہانگیر کرامت
جنوری 1996- اکتوبر 1998
جنرل جہانگیر کرامت کو بے نظیر بھٹو نے آرمی چیف مقرر کیا۔ بعد میں وزیراعظم نواز شریف نے انہیں سویلین حکومت کے ساتھ اختلافات کی وجہ سے عہدے سے ہٹایا۔ وہ بعدازاں 2004 سے 2006 تک اس کے وقت کے فوجی حکمران جنرل پرویز مشرف کے دور حکومت میں امریکا میں پاکستانی سفیر بھی تعینات رہے۔

جنرل پرویز مشرف
اکتوبر 1998- نومبر 2007
جنرل پرویز مشرف کو وزیراعظم نواز شریف نے اپنی حکومت میں ملک کا نیا آرمی چیف مقرر کیا۔ وہ 1999 میں مارشل لاء کے ذریعے حکومت میں آئے۔ وہ 1999 سے 2002 تک پاکستان کے وزیردفاع اور چیف ایگزیکٹیو رہے۔
 
جنرل اشفاق پرویز کیانی
نومبر 2007- نومبر 2013
جنرل اشفاق پرویز کیانی کو نومبر 2007 میں جنرل پرویز مشرف نے آرمی چیف مقرر کیا اور وہ آصف زرداری کی حکومت کی منظوری کے بعد دو ادوار تک آرمی چیف رہے۔ ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے ان کا جانشیں مقرر کیا۔

جنرل راحیل شریف
نومبر 2013- نومبر 2016
جنرل راحیل شریف پاک فوج کے چوتھے سپہ سالار تھے جنہیں وزیراعظم نواز شریف نے تعینات کیا۔ اپنی تعیناتی کے وقت انہیں عہدے کے لیے مضبوط امیدوار تصور نہیں کیا جا رہا تھا تاہم آپریشن ضرب عضب کے آغاز کے بعد ان کے چاہنے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ
نومبر 2016- نومبر 2022
جنرل قمر جاوید باجوہ کو 26 نومبر 2016 کو اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے آرمی چیف تعینات کیا تھا۔ بعد ازاں اگست 2019 میں اس وقت کے وزیراعظم عمران خان نے ان کی مدت میں توسیع کی اور معاملہ سپریم کورٹ میں گیا جہاں پارلیمنٹ سے قانون سازی کا کہا گیا اور پارلیمان سے باقاعدہ قانون بنایا گیا۔

بشکریہ ڈان نیوز
 



This post first appeared on MY Pakistan, please read the originial post: here

Share the post

پاک فوج کے سربراہان کی زندگی پر ایک نظر

×

Subscribe to My Pakistan

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×