Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

علی سد پارہ : پہاڑوں کا بیٹا واپس تو آ گیا مگر کاندھوں پر

تقریباً چھ ماہ بعد پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ اور دیگر ساتھیوں کی لاش ملنے کی خبر سامنے آئی اور چند ہی لمحوں میں سوشل ٹائم لائنز پر وہی تصاویر اور الفاظ بکھیر گئی جو رواں برس فروری میں کے ٹو سر کرنے کی مہم کے دوران ان کے لاپتہ ہونے کے بعد سامنے آئے تھے۔ ایک مرتبہ پھر کوہ پیما محمد علی سدپارہ کا نام ٹوئٹر کی ٹرینڈز لسٹ کا حصہ بنا، ان کے کارنامے گنوائے گئے اور یادیں تازہ ہوئیں۔ البتہ اس مرتبہ ان سے متعلق ہونے والی گفتگو میں ماضی کی طرح کا انتظار اور بے یقینی نہیں بلکہ مغفرت کی دعائیں اور ان کے صاحبزادے کی جواں ہمتی کے لیے داد کا رنگ باقی سب پہلوؤں پر غالب رہا۔

گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے ابتدا میں لاشیں ملنے کی اطلاع دیتے ہوئے شناخت کا عمل باقی رہنے کی اطلاع دی گئی، کچھ دیر بعد تصدیق کر دی گئی کہ ملنے والی لاشیں کے ٹو سر کرنے کی مہم کے دوران لاپتہ ہو جانے والے کوہ پیما محمد علی سدپارہ اور ان کے ساتھیوں کی ہیں۔ ’پہاڑوں کے بیٹے‘ کا تذکرہ کرنے والے صارفین نے تقریبا چھ ماہ تک ’پہاڑوں کی آغوش میں رہنے‘ کے بعد واپس پہنچنے والے محمد علی سدپارہ کی میت کا ذکر کیا تو جہاں ان کے اہلخانہ کا انتظار ختم ہونے پر شکرگزاری کا اظہار کیا وہیں ان سے متعلق جذبات بھی گفتگو کا نمایاں حصہ رہے۔

بشکریہ اردو نیوز



This post first appeared on MY Pakistan, please read the originial post: here

Share the post

علی سد پارہ : پہاڑوں کا بیٹا واپس تو آ گیا مگر کاندھوں پر

×

Subscribe to My Pakistan

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×