Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

کورونا وائرس، ٹیلی کام کمپنیاں پاکستان میں صارفین کو کیا سہولیات فراہم کر رہی ہیں؟

نئے نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کے نتیجے میں لاک ڈائون سے پاکستان میں کروڑوں افراد گھروں تک محدود ہو چکے ہیں۔ اس موقع پر ملک میں کام کرنے والی ٹیلی کام کمپنیوں نے مختلف اقدامات کیے ہیں تاکہ ان سروسز کے صارفین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو بلکہ سہولت فراہم کی جاسکے۔ ان کمپنیوں کے کچھ ایسی ہی سہولیات کے بارے میں جانیں جو اس مشکل وقت میں موبائل فون صارفین کو فراہم کی جارہی ہیں۔

ٹیلی نار
اس کمپنی کی جانب سے صوبوں میں لاک ڈائون کے باعث گھروں میں تک محدود افراد کے لیے اپنے پیاروں سے رابطے کے لیے مفت واٹس ایپ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ اس کے لیے *247# ڈائل کرنا ہو گا جس کے بعد 2 جی بی واٹس ایپ ایک ماہ کے لیے مفت دستیاب ہو جائے گا، جس کے دوران میسجز کے ساتھ آڈیو اور ویڈیو کالز کی سہولت بھی دستیاب ہو گی۔

زونگ
اس ٹیلی کام کمپنی کی جانب سے صارفین کو روزانہ زونگ سے زونگ 20 منٹ مفت دیئے جارہے ہیں۔ اس مقصد کے لیے *45# ڈائل کرنا ہو گا اور کمپنی کے مطابق موجودہ حالات میں ہم سمجھتے ہیں کہ لوگ اپنے پیاروں سے رابطے میں رہنا چاہتے ہیں اور اس پیشکشش سے صارفین کو سہولت مل سکے گی۔

یوفون
اس کمپنی کی جانب سے بھی مفت واٹس ایپ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے تاکہ لوگ اپنے پیاروں سے رابطے میں رہ سکیں۔ اس مقصد کے لیے *987# ڈائل کر کے آفر کو سبسکرائب کر کے مفت واٹس ایپ استعمال کریں جس میں ویڈیو اور وائس کالز بھی شامل ہیں۔

مفت ایمرجنسی کالز
تمام کمپنیوں کی جانب سے ہیلپ لائن نمبر 1166 پر مفت کال کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ جاز کی جانب سے ایک سروس بھی متعارف کرائی گئی جس کے تحت منتخب حکومتی دفاتر، ڈاکٹر اور لیبارٹریز کو مفت کالز کی جاسکتی ہے، زونگ صارفین 4343 پر کال کر کے مقامی حکومتی ہسپتالوں اور ڈاکٹروں تک رسائی حاصل کر سکتے ہہیں جبکہ یوفون کی جانب سے ہلال احمر پاکستان کی ہیلپ لائن 1030 کو مفت کیا گیا ہے۔ جاز کی جانب سے عارضی طور پر مخصوص وقت کے اندر بیلنس ڈلوانے کی پابندی کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ ڈان نیوز
 



This post first appeared on MY Pakistan, please read the originial post: here

Share the post

کورونا وائرس، ٹیلی کام کمپنیاں پاکستان میں صارفین کو کیا سہولیات فراہم کر رہی ہیں؟

×

Subscribe to My Pakistan

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×