Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

کیا آصف زرداری کو گرفتار کیا جا سکتا ہے ؟

پاکستان کی سپریم کورٹ ملک کے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کر رہی ہے۔ وزیر اطلاعات کے مطابق زرداری کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان کے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عدالت کی جانب سے پہلے کی جانے والی تحقیقات کے مطابق زرداری اور ان کے چند ساتھیوں نے جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے کئی لاکھ ڈالر کی منی لانڈرنگ کرتے ہوئے اس پیسے کو بیرون ملک بھیجا تھا۔ پاکستان کی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے شوہر زرداری 2008ء سے 2013ء تک پاکستان کے صدر رہے ہیں۔ 

گزشتہ ہفتے پاکستان کی حکومت نے آصف علی زرداری اور ان کے بیٹے بلاول بھٹو زرداری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں بھی شامل کر دیا تھا۔ اگر آصف علی زرداری کو گرفتار کر لیا گیا تو وہ بھی پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طرح جیل بھیج دیے جائیں گے۔ اس ماہ کے آغاز میں نواز شریف کو مالی بدعنوانی کے کیس میں سات سال کی سزا سنائی گئی تھی۔ شریف اور زرداری دونوں ہی پاکستانی فوجی اسٹیبلشمنٹ کے ناقد ہیں۔ یہ دونوں رہنما اپنے اوپر لگائے گئے الزمات کی تردید کرتے ہیں۔
 



This post first appeared on MY Pakistan, please read the originial post: here

Share the post

کیا آصف زرداری کو گرفتار کیا جا سکتا ہے ؟

×

Subscribe to My Pakistan

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×