Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

پاکستان اور سعودی عرب کی خصوصی افواج مشترکہ عسکری مشقوں کی تیاری میں

پاکستان اور سعودی عرب کی خصوصی افواج مشترکہ عسکری مشقیں ’شہاب 2‘ کی تیاری کر رہی ہیں جو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہوں گی۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی افواج کے کمانڈر نے کہا کہ ان مشترکہ مشقوں کے ذریعے انسدادِ دہشت گردی کے لیے پیشہ ورانہ مہارت کا تبادلہ ہو گا اور کارکردگی بہتر ہو گی۔ انھوں نے کہا کہ ان مشقوں سے دونوں ملکوں کی افواج کی مہارت بڑھے گی۔ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے دفاعی اور سفارتی تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کی افواج اکثر مشترکہ فوجی مشقیں کرتی رہتی ہیں۔

دونوں ملکوں کے مابین خصوصی افواج کی عسکری مشقوں کا اعلان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سعودی کمان میں 41 اسلامی ممالک کی اتحادی افواج کے وزائے دفاع کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
اسلامی ممالک کی اتحادی افواج کے وزرائے دفاع کا اجلاس آئندہ ہفتے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہو گا۔ پاکستان کی فوج کے سابق سربراہ راحیل شریف اسلامی ممالک کی اتحادی افواج کے سربراہ ہیں۔ یہ عسکری اتحاد سنہ 2015 میں بنا تھا جس کا مقصد دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ جدوجہد کرنا ہے۔ اس سے پہلے اسلامی اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا تھا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دیرینہ دفاعی مراسم ہیں۔ گذشتہ ماہ پاکستان کی فوج اور سعودی شاہی افواج نے مشترکہ عسکری مشقیں کی تھیں۔

بشکریہ بی بی سی اردو
 



This post first appeared on MY Pakistan, please read the originial post: here

Share the post

پاکستان اور سعودی عرب کی خصوصی افواج مشترکہ عسکری مشقوں کی تیاری میں

×

Subscribe to My Pakistan

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×