Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

ٹرمپ نے ایٹمی حملے کا حکم دیا تو انکار کردوں گا، امریکی کمانڈر

امریکی اسٹریٹجک کمانڈر جنرل جان ہائیٹن کا کہنا ہے کہ اگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں ایٹمی حملے کا حکم دیا تو وہ انکار کر دیں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی اسٹریٹجک کمانڈ کے سربراہ جنرل جان ہائیٹن نے کہا کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں غیر قانونی ایٹمی حملے کا حکم دیا تو وہ انکار کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فوجی اہلکار نازک حالات سےمتعلق شعور رکھتے ہیں اور جانتے ہیں کہ ایٹمی حملہ کتنی تباہی مچا سکتا ہے۔ واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ہائیٹن کا کہنا تھا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ شاید فوجی احمق ہوتے ہیں لیکن درحقیقت فوجی بھی نازک حالات سے متعلق شعور رکھتے ہیں اور جانتے ہیں کہ ایٹمی حملہ کتنی تباہی مچا سکتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ بطور کمانڈر میرا کام صدر کو مشورہ دینا ہے لیکن اگرمجھے غیرقانونی کام کا حکم ملا تو میں انکار کردوں گا۔
 



This post first appeared on MY Pakistan, please read the originial post: here

Share the post

ٹرمپ نے ایٹمی حملے کا حکم دیا تو انکار کردوں گا، امریکی کمانڈر

×

Subscribe to My Pakistan

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×