Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

Urdu Poetry By Faraz مزاج ہم سے زیادہ جدا نہ تھا اس کا



مزاج ہم سے زیادہ جدا نہ تھا اس کا


Poet: Ahmed Faraz



مزاج ہم سے زیادہ جدا نہ تھا اس کا
جب اپنے طور یہی تھے تو کیا گلہ اس کا

وہ اپنے زعم میں تھا بے خبر رہا مجھ سے
اسے گماں بھی نہیں میں نہیں رہا اس کا

وہ برق رو تھا مگر وہ گیا کہاں جانے
اب انتظار کریں گے شکستہ پا اس کا

چلو یہ سیل بلا خیز ہی بنے اپنا
سفینہ اس کا خدا اس کا ناخدا اس کا

یہ اہل درد بھی کس کی دہائی دیتے ہیں
وہ چپ بھی ہو تو زمانہ ہے ہم نوا اس کا

ہمیں نے ترک تعلق میں پہل کی کہ فرازؔ

وہ چاہتا تھا مگر حوصلہ نہ تھا اس کا




This post first appeared on Apni Activity, please read the originial post: here

Share the post

Urdu Poetry By Faraz مزاج ہم سے زیادہ جدا نہ تھا اس کا

×

Subscribe to Apni Activity

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×