Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

پراسرارسچا واقعہ

Android App

دنیا کے حیرت انگیز اور پراسرار واقعات میں سے ایک واقعہ . 1992 کو جنوبی امریکہ کے ایک ملک وینزویلا کے ائیر پورٹ پر پیش آیا جب ایک طیارہ اچانک ائیر پورٹ کی حدود میں نمودار ہواحیران کن بات یہ کہ ائیر پورٹ کے کسی بهی ریڈار پر طیارے کی نقل و حرکت نظر نہیں آ رہی تهی یعنی ریڈارطیارے کو کیچ نہیں کر پا رہے تهےائیر پورٹ کے کنٹرول روم سے طیارے کے پائلٹ سے رابطہ کیا گیا

رابطہ قائم ہونے پر کنٹرول روم میں طیارے کے پائلٹ کی آواز سنائی دی ہم کہاں ہیں کنٹرول روم کے منتظمین کے مطابق پائلٹ کی آواز نہایت گھبرائی ہوئی اور خوفزدہ تهی آپ اس وقت وینزویلا کے ائیر پورٹ کی حدود میں ہیں کنٹرول روم سے جواب دیا

گیا پائلٹ کی طرف سے گہری خاموشی چها گی دوبارہ رابطہ کرنے پر . جہاز کے پائلٹ نے بتایا کہ ان کی فلائٹ نے نیویارک ائیر پورٹ سے . میامی کے لیے اڑان بهری تهئ اور اس کے ساتھ عملے کے چار افراد کے علاوہ 57 مسافر سوار ہیں اور انہیں 2 جولائی 1955 کو . 9 بج کر 50 منٹ پر میامی ائیر پورٹ پر لینڈ کرنا تها .. پائلٹ کے اس انکشاف پر . کنٹرول روم میں گہری خاموشی چها جاتی ہے اور سب لوگ ایک دوسرے کا منہ دیکهنے لگتے ہیں .طیارے کو اترنے کی اجازت دیتے ہوئے کنٹرول روم نے پائلٹ کو بتایا کہ آج اکتوبر 1992 ہے اور

آپ اس وقت جنوبی امریکہ کے ملک وینزویلا کے ائیر پورٹ پر لینڈ کر رہے ہیں جس کے جواب میں پائلٹ کی خوفزدہ آواز سنائی دیاوہ میرے خدا .کنٹرول روم کے مطابق . پائلٹ نے واضح طور پر ٹهنڈی آہیں بهریں . تاہم اور کوئی بات نہیں کی ..طیارے کو نہایت مہارت سے رن وے پر اتار دیا گیا . اس دوران پائلٹ اپنے ساتهی کو پائلٹ سے کہتا ہے .اوہ جمی . یہ سب کیا ہو رہا ہے . یقیناً کچھ بہت غلط ہوا ہےتاہم کنٹرول روم میں کو پائلٹ کی آواز سنائی نہیں دیتی ..اسی دوران پائلٹ کو کہا جاتا هے کہ آپ اطمینان رکهیں آپ کی مدد کی جاے گی . جس کے جواب میں پائلٹ نے کہا کہانہیں کسی مدد کی ضرورت نہیں اسی دوران لینڈ کریو کی گاڑیاں جہاز کی طرف بڑهنے لگیں . لیکن پائلٹ نے چیخ کر کہاہمارے قریب مت آنا . ہم جا رہے ہیں لینڈ کریو کے مطابق طیارے کے پائلٹ نے کاک پٹ کی کهڑکی کهول کر انہیں ہاتھ کے اشارے سے دور رہنے کا اشارہ کیا .. کریو کے بیانات کے مطابق پائلٹ کے ہاتھ میں کوئی فائل پکڑی ہوئی تھی  اور

طیارے کے مسافروں کے خوفزدہ چہرے . کھڑکیوں سے چپکے ہوے تھے .. اسی دوران طیارے نے تیزی سے اڑان بهری اور بادلوں میں غائب ہو گیا .. . اس تمام کاروائی کا ریڈارز پر کوئی ریکارڈ موجود نہیں . لیکن کنٹرول روم اور لینڈ کریو کے بہت سے افراد کی ناقابلِ تردید شہادتوں اور کنٹرول روم میں پائلٹ کے ساتھ والی گفتگو کی ریکارڈنگ ایسے ثبوت ہیں . جنہیں کسئ طور جهٹلایا نہیں جا سکتا . اس کے علاوہ ایک اور ثبوت جو کہ جہاز کا پائلٹ چهوڑ گیا . وہ 1955 کا ہاتھ سے بنا کر چهپا ہوا . وہ کیلنڈر ہے جو کاک پٹ کی کهڑکی سے پائلٹ کے ہاتھ سے گر گیا تها . جو کہ آج بهی محفوظ ہے .. اس طیارے کا آج تک دوبارہ کوئی پتا نہیں چل سکا

جولائی 1955 کو فلائٹ نمبر 914 نے نیویارک ایئرپورٹ سے میامی کے لیے پرواز کی . تاہم پرواز سے کچه دیر بعد طیارہ . ریڈار سے غائب ہو گیا . اور تمام رابطے ختم ہو گیے . طیارہ میامی ایئرپورٹ پر بهی نا پہنچ سکا . تمام وسائل بروئے کار لانے کے باوجود . طیارے کا پتا نا چلایا جا سکا . اور فضائی تاریخ میں ایک جہاز ہمیشہ کے لیے لاپتہ قرار دے دیا گیا . لیکن اچانک اسی فلائٹ نمبر 914 نے 37 سال بعد . اپنے عملے اور 57 مسافروں سمیت وینزویلا ایئرپورٹ پر اپنے ہونے کا ناقابل تردید ثبوت چهوڑا اور دوبارہ سے فضا کی وسعتوں میں گم ہو گیا

The post پراسرارسچا واقعہ appeared first on Urdu Khabrain.



This post first appeared on Urdu News - Urdu Khabrain, please read the originial post: here

Share the post

پراسرارسچا واقعہ

×

Subscribe to Urdu News - Urdu Khabrain

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×