Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

وطن کی حفاظت کے لیے اب آپ بھی پاک فوج کا حصہ بن سکتے ہیں، بھرتیوں کے اعلان کا اعلامیہ جاری

Android App

آرمی سلیکشن اور ریکروٹمنٹ سینٹر پنوعاقل کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق سکھر ڈویژن کے متعلقہ امیدواروں کے لئے پاکستان آرمی میں بطور سولجر بھرتی11مارچ سے13مارچ 2019تک جاری رہے گی ۔اعلامیے کے مطابق

تعلقہ روہڑی میں11مارچ ،تعلقہ صالح پٹ میں 12مارچ اور تعلقہ پنوعاقل میں13مارچ2019 تک صبح 07بجے سے امیدواروں کی بھرتی کا عمل شروع کیا جائے گا ۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان کے تمام اقلیتی امیدوار جن کی شہریت پاکستانی ہو اور ملک کے کسی بھی ضلع سےتعلق رکھتے ہوں آرمی سلیکشن اور ریکروٹمنٹ سینٹر پنو عاقل میں بھرتی ہو سکتے ہیں۔ خواہشمند امیداوروں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ

وہ پاک آرمی میں بھرتی ہونے کے لیے مذکورہ تاریخوں پر اپنی تعلیمی اسناد ، ڈومیسائل ، قومی شناختی کارڈ یا 18سال

سے کم عمر ہونے کی صورت میں ب فارم ، 6عدد پاسپورٹ سائز تصاویر اور 5عدد والد کے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کے ساتھ خود کو رجسٹرکراسکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لئے آرمی سلیکشن اور ریکروٹمنٹ سینٹر پنو عاقل کے فون نمبرز 03033573741،0715805599پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔

The post وطن کی حفاظت کے لیے اب آپ بھی پاک فوج کا حصہ بن سکتے ہیں، بھرتیوں کے اعلان کا اعلامیہ جاری appeared first on Urdu Khabrain.



This post first appeared on Urdu News - Urdu Khabrain, please read the originial post: here

Share the post

وطن کی حفاظت کے لیے اب آپ بھی پاک فوج کا حصہ بن سکتے ہیں، بھرتیوں کے اعلان کا اعلامیہ جاری

×

Subscribe to Urdu News - Urdu Khabrain

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×