Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

پاکستان کو شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کرنا ہوگی: امریکہ

پاکستان کو شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کرنا ہوگی: امریکہ

امریکہ نے ایک بار پھر پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغانستان میں سرگرم شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کرے۔

منگل کو واشنگٹن ڈی سی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ اگر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے اپنا متوقع کردار ادا نہ کیا تو امریکہ اس سے جوابی طلبی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کا مطالبہ ہے کہ پاکستان اپنی مغربی سرحد پر دہشت گردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہیں نہ بننے دے۔

مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان پر اپنی توقعات واضح کرچکا ہے اور اگر وہ ان توقعات پر پورا نہ اترا یا اس نے ایمانداری سے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی نہ کی تو اس سے حساب لیا جائے گا۔

ایک سوال پر امریکی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ ہر کوئی افغانستان میں مفاہمت کا خواہش مند ہے جس کے حصول کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان مین طالبان، حقانی نیٹ ورک اور دوسرے شدت پسند گروہوں کو محفوظ پناہ گاہیں حاصل نہ ہوں۔

امریکہ کا الزام رہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں سرگرم دہشت گردوں کی سرپرستی کرتا آیا ہے اور اس کی حدود میں ان دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں جو افغانستان میں حملے کرتے ہیں۔

پاکستان نے ہمیشہ اس الزام کی تردید کی ہے اور اس کا موقف ہے کہ حالیہ چند برسوں کے دوران سرحدی علاقوں میں کی جانے والی فوجی کارروائیوں کے بعد دہشت گردوں کے ایسے تمام ٹھکانے ختم ہوچکے ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت افغانستان کے معاملے پر پاکستان کے خلاف سخت حکمتِ عملی اپنائے ہوئے ہے اور اس نے رواں سال کے آغاز پر پاکستان کو سکیورٹی مد میں دی جانے والی کروڑوں ڈالر کی امداد بھی روک دی تھی۔

پاکستان کا موقف ہے کہ وہ افغان تنازع کے پرامن حل کا حامی ہے لیکن اس کے لیے تمام فریقوں کا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

حال ہی میں پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے پہلی بار واضح الفاظ میں کہا تھا کہ اسلام آباد افغانستان سے امریکی افواج کا فوری انخلا نہیں چاہتا اور اس کی خواہش ہے کہ امریکہ اپنے اہداف کے حصول اور وہاں صورتِ حال مستحکم ہونے تک افغانستان سے اپنی افواج واپس نہ بلائے۔

The post پاکستان کو شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کرنا ہوگی: امریکہ appeared first on Urdu Khabrain.



This post first appeared on Urdu News - Urdu Khabrain, please read the originial post: here

Share the post

پاکستان کو شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کرنا ہوگی: امریکہ

×

Subscribe to Urdu News - Urdu Khabrain

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×