Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

بنگلہ دیش میں اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیا کو سزا

بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد ماضی کے تلخ تجربات سے پیچھا چھڑانے میں ناکام نظر آتی ہیں ۔ فوٹو : فائل بنگلہ دیش کی عدالت نے سابق وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈرخالدہ ضیا کو فنڈز میں غبن اورکرپشن کیس میں پانچ سال قیدکی سزا سنادی ہے ، جس کے بعد رواں برس دسمبر میں ہونے والے انتخابات میں وہ حصہ نہیں لے سکیں گی۔ عدالتی فیصلے کے بعد دارالحکومت ڈھاکا سمیت دیگر شہروں میں مظاہرین اور پولیس  میں جھڑپیں ہوئی ہیں اور ملکی حالات کشیدہ ہوگئے ہیں ۔ یہ درست ہے کہ کرپشن میںجو بھی ملوث پایا جائے اسے قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے لیکن یہ فیصلہ قانونی سے زیادہ سیاسی نظر آرہا ہے۔بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد ماضی کے تلخ تجربات سے پیچھا چھڑانے میں ناکام نظر آتی ہیں، وہ اپوزیشن کو بالکل بھی برداشت کرنے کے حق میں نہیں، وہ چاہتی ہیں کہ اپوزیشن جماعتوں کا مکمل خاتمہ ہوجائے، ذاتی انتقام پر اترآئی ہیں ۔ اس کی واضح مثال ماضی قریب میں جماعت اسلامی کے عمر رسیدہ رہنماؤں پر نئے سرے سے مقدمات قائم کرکے انھیں پھانسی کی سزائیں دلوانا ہے جنھوں نے بنگلہ دیش کے قیام کی مخالفت اور پاکستان کا ساتھ دیا تھا ۔ بنگلہ دیش میں جو لوگ آباد ہیں وہ بنگلہ دیشی ہیں، وہ جمہوریت پرکامل اور پختہ یقین رکھتے ہیں۔ایک جمہوری قوم کو شخصی آمریت کے دلدل میں پھنسانا ان کی ذاتی خواہش اورآرزو ہوسکتی ہے لیکن کسی طور پر بھی یہ عمل جمہوری اصولوں کے مطابق قرار نہیں دیا جاسکتا، اپوزیشن کی آواز کو دبا کر جمہوریت کا گلا گھونٹ رہی ہیں ۔ یہ حقیقت ہے کہ جمہوریت کی گاڑی کا دوسرا پہیہ اپوزیشن ہے۔ اس کے بغیر جمہوریت کی گاڑی چل نہیں سکتی ۔ بنگلہ دیشی عوام کی غربت دورکرنے کا نسخہ کیمیا جمہوریت اور جمہوری رویوں کے تسلسل میں ہے ، وزیراعظم میں اپوزیشن کی تنقیدکو برداشت کرنا کا حوصلہ ہونا چاہیے۔Let’s block ads! (Why?)

The post بنگلہ دیش میں اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیا کو سزا appeared first on PK Entertainment.



This post first appeared on Pk Entertainment, please read the originial post: here

Share the post

بنگلہ دیش میں اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیا کو سزا

×

Subscribe to Pk Entertainment

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×