Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

تیل کی قیمتوں کا بڑھنا کسی بین الاقوامی پلان کا پیش خیمہ

دنیا میں تیل کے سب سے بڑے خریدار امریکہ نے اچانک تیل خریدنا بند کر کے فروخت کرنا شروع کر دیا۔ جسکی وجہ سے تیل کی قیمتیں خوفناک رفتار سے نیچے آرہی ہیں ۔ جلد انکے اس سطح پر پہنچنے کا امکان ہے جہاں انکی پیدواری لاگت ان کی قیمت سے بڑھ جائیگی ۔

امریکہ کے زیر کنٹرول کام کرنے والی داعش نے فرانس اور جرمنی میں حملے کیے ۔ ان حملوں کے نتیجے میں کافی عرصے بعد یورپی یونین دوبارہ ” اسلامی دہشت گردوں ” سے نمٹنے کے لیے پرعظم ہوئی اور فرانس نے داعش کے خلاف خلیج میں اپنا بحری بیڑہ تعینات کرنے کا اعلان کر دیا ۔

کچھ عرصہ پہلے امریکہ نے اعلان کیا کہ داعش کے ہاتھ یورینیم اور راکٹ لگ چکے ہیں ۔ اس کے کچھ عرصہ بعد پھر اعلان کیا کہ انکے ہاتھ جنگی طیارے لگ چکے ہیں اور وہ انکی تربیت حاصل کر رہے ہیں ( شاید زیر زمین طیارے اڑانے کی تربیت حاصل کر رہے ہوں گے تب ہی انکے خلاف کچھ کیا نہیں جا سکتا ۔!

مجھے یوں لگتا ہے کہ ۔۔۔تیل کی قیمتیں ایک حد سے نیچے آنے کے بعد تیل پر انحصار کرنے والے دو اہم اسلامی ممالک سعودی عرب اور ایران کی معیشت جواب دینے لگے گی ۔
اسی وقت داعش کے ذریعے بیک وقت سعودی عرب اور ایران دونوں کے خلاف ایک بے ترتیب سی گوریلا جنگ شروع کر دی جائے گی ۔ یقیناً داعش کو اپنے جنگی جہاز اور راکٹ بھی استعمال کرنے کا پورا موقع دیا جائیگا ۔ تیل کی آمدن سے محروم سعودی عرب اور ایران کو یہ غیر روائیتی جنگ جلد ہی انکی فوجی طاقت کے بھی بڑے حصے سے محروم کر دے گی ۔ ” دونوں کو ممکن حد تک نرم کر دیا جائیگا ” ۔

اسی دوران شائد ہمیں 9/11 سے ملتا جلتا کوئی اور ڈرامہ دیکھنے کو ملے ۔ جو پورے یورپ اور امریکہ کو ایک بار پھر اپنی پوری جنگی طاقت کے ساتھ پہلے سے زیادہ جوش و خروش سے اکاپ کر کے خلیج کے آس پاس لے آئےگا ۔

یہ وہ مناسب ترین وقت ہوگا جب اس سارے معاملے کی ڈوریاں ہلانے والا اسرائیل عراق و شام میں ” اسلامی دہشت گردوں کے اجتماع سے ” خود کو خطرے میں گھرنے کا ڈھنڈورا پیٹنے لگے گا ۔ اس خطرے سے نمٹنے کے لیے وہ وحشیانہ طاقت کے ساتھ اپنی سرحدوں سے نکلے گا ۔ تب اسکی مدد کے لیے پورا مغرب اپنی تمام تر صلیبی طاقت کے ساتھ وہیں موجود ہوگا۔ اسرائیل کے اس خروج کو داعش کے ظلم سے خوفزدہ بہت سے مسلمان غنیمت سمجھیں گے اور اسکو روکنے والا کوئی نہ ہوگا ۔

دجال کی قدموں کی دھمک مکے اور مدینے کے آس پاس سنائی دے گی !!!
پاکستان نامی خطرے سے نمٹنے کے لیے انڈیا کو مسلسل آمادہ کیا جا رہا ہے کہ کسی حملے کی صورت میں پاکستان ایٹم بم استعمال نہیں کرے گا ۔ ہم جانتے ہیں کہ وہ جنگ ہونی ہے جسکا ذکر حدیثوں میں ہے ۔ اس صورت میں پاکستان بھی اسرائیل کو روکنے کی پوزیشن میں نہیں ہو گا ۔

غیب کا علم اللہ کے پاس ہے ۔ لیکن گمان غالب ہے کہ اس سے کچھ ملتی جلتی صورت حال درپیش ہوگی ۔ جس سے نمٹنے کے لیے اب بھی پاکستان کردار ادا کر سکتا ہے ۔ کچھ تیز رفتار اور سخت فیصلے کرنے ہونگے ۔ وقت کم ہے
تحریر شاہدخان


Filed under: Urdu Tagged: فوجی طاقت, فرانس, مسلم ممالک, مسلمان, مغرب, نائن الیون ڈرامہ, ڈیزل, ورلڈ وار, یورپی یونین, گوریلا جنگ, ٹیکنالوجی, پٹرول, پاکستان, امریکہ و اسرائیل, ایران اور سعودی عرب, اردو بلاگ, اسلام, اسرائیل, بحری بیڑہ, تیل کی قیمتیں, جنگ عظیم, جنگی بیڑہ, جرمنی, حدیث میں جنگ کا تذکرہ, خلیج, دہشت گرد, داعش, دجال


This post first appeared on Yasir Imran Mirza | Pakistani Blogger, Graphic Des, please read the originial post: here

Share the post

تیل کی قیمتوں کا بڑھنا کسی بین الاقوامی پلان کا پیش خیمہ

×

Subscribe to Yasir Imran Mirza | Pakistani Blogger, Graphic Des

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×