Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

What is Bitcoin? How Can Buy Bitcoin In Urdu / Hindi

بٹ کوائن کیا ہے؟ بٹ کوائن کیسے خریدے جا سکتے ہیں اور بٹ کوائن سے کیسے کمایا جا سکتا ہے 
بٹ کوائن کیا ہے 

بٹ کوائن ایک ڈیجیٹل کرنسی ہے۔جس کو آن لائن خریدا اور بیجا جا سکتا ہے۔اس کافزیکلی  کوئی وجود نہیں ہے لیکن آپ اس کو کسی بھی ملک کی کرنسی میں تبدیل کر سکتے ہیں، ایک جگہ سے دوسری جگہ ٹرانسفر کر سکتے ہیں۔ اس کی قمیت بہت تیزی سے بدلتی رہتی ہےکبھی اس کی ویلیو بہت بڑھ جاتی ہے تو کبھی بہت کم ہو جاتی ہے۔ اس لیے بٹ کوائن خریدتے وقت سوچ سمجھ کر خریدنا چاہیے۔گزشتہ چند سالوں میں بٹ کوائن اکاونٹ کی طلب میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کی قمیت بہت بڑھ رہی ہے۔ بٹ کوائن کی سونے کی طرح ٹریڈنگ ہوتی ہے آجکل تو آپ انٹرنیٹ سے بہت سی چیزیں بٹ کوائن سے خرید سکتے ہیں   

بٹ کوائن  نیٹ ورک کسی فرد واحد کی ملکیت نہیں ، بٹ کوائن کو اس کے دنیا بھر میں موجود استعمال کنندہ ہی کنٹرول کرتے ہیں۔ اس کو استعمال کرنے کے لیے بہت سے سافٹ وئیر مارکیٹ میں دستیاب ہیں اور تمام سوفٹ وئیر میں ایک باہمی آہنگی ہوتی ہے اسی وجہ سے تمام استعمال کنندگان کے مفادات مشترکہ ہوتے ہیں اور ان کو استعمال کرنے میں یکسانیت نظر آتی ہے تاکہ یہ استعمال کنندگان کے لیے مشکل پیدا نہ کریں۔

بٹ کوائن  کو سب سے پہلے 2009 میں متعارف کروایا گیا ، اس کو سب سے پہلے ایک جاپانی ریاضی دان ستوشی ناگا موٹو نے متعارف کروایا اس لیے بٹ کوائن کی سب سے چھوٹی اکائی کو ستوشی کہا جاتا ہے ۔ جیسے 100 ستوشی وغیرہ ۔ بٹ کوائن کے علاوہ اس وقت کئی اور کوئن مارکیٹ میں آچکے ہیں ۔   

بٹ کوائن   کرنسی کو کرپیٹو کرنسی کا نام دیا گیا۔ یہ کرنسی لوگراتھم کی بنیاد پر کام کرتی ہے۔ جس کے لیے ہم اپنے کمپیوٹر کو انٹرنیٹ سے منسلک کرتے ہیں، اور کمپیوٹر کا پروسیر ایک لوگراتھم کا سوال حل کرتا ہے۔ بٹ کوائن کو ڈیجیٹل گولڈ کا نام بھی دیا گیا ہے کیونکہ بٹ کوائن کی قمیت چھ تولے سونے کے قریب بھی جا چکی ہے۔ یعنی ایک بٹ کوائن 2500 ڈالرز مطلب ڈھائی لاکھ پاکستانی روپے سے زاید تک پہنچ چکی تھی۔ اس کرنسی میں اتنا اضافہ حیران کن ہے۔  

کسی حقیقی کرنسی کے مقابلے میں بٹ کوائن حکومتی کنٹرول سے آزاد ہے ۔ اس وقت بٹ کوائن متعد د ممالک جیسے کینڈا، چین اور امریکہ میں استعمال ہو رہی ہے

 

بٹ کوائن یا کرپٹو کرنسی ماننگ کیا ہے

بٹ کوائن جمع  کرنے کے لیے انٹر نیٹ پر اصطلاح بٹ کوائن ماننگ استعمال ہو تی ہے۔جن ویب سائٹس سے بٹ کوائن کمائے جاتے ہیں ان کو بٹ کوائن فکٹس کہا جاتا ہے۔

کرپیٹو کرنسی ماننگ کی اصلاح  حسابی سوال کو لوگراتھم کے ذریعے حل کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ لوگراتھم کے ایک مشکل سوال کو حل کرنے کے لیے ہم اپنے کمپہوٹر کو کسی ایک پول سے منسلک کر دیتے ہیں۔ جہاں ہمارے پہلے سے ہی بہت سے کمپہوٹراس سوال کو حل کرنے کے لیے اس پول سے منسلک ہوتے ہیں۔ جیسے ہی ایک سوال یا بلاک حل ہو جاتا ہے تو اس پول سے منسلک تمام کمپہوٹرز کو برآمد ہونے والی کرنسی  کو ان کی اسپیڈ اور کام کرنے کی صلاحیت کے حساب سے تقسیم کر دیا جاتا ہے۔

سادہ بلاک کو ہم اپنے کیمپوٹر یا سی پی یو سے حل کر سکتے ہیں لیکن جب مشکلا ت انتہائی زیادہ ہوں تو ان کو عام سی پی یو سے ماننگ نہیں کیا جا سکتا ان کے لیے کمپہوٹر میں الگ سے ایک گرافکس کارڈ لگنا پڑتا ہے۔

 

بٹ کوائن ماننگ کیسے کی جاتی ہےس

بٹ کوائن ماننگ میں ہمیں سب سے پہلے وہ کوئن سلیکٹ کرنا ہو گا جسے ہم مائن کرنا چاہتے ہیں ۔ کوئن سلیکٹ کرنے کے بعد آپ کو اس کوائن کا پول جوائن کرنا پڑتا ہے۔ پول کو جوائن کرنے کے لیے اس پر اکاونٹ بنا نا پڑتا ہے اور اکاونٹ بنانے کے بعد اس آئی ڈی سے سائن ان کر لیں اور پھر مائننگ شروع کر سکتے ہیں۔ مائنگ کے لیے آپ کو سافٹ وئیر کی ضرورت پڑتی ہے جو کہ آپ کو ڈاون لوڈ کرنا پڑتا ہے۔ مائننگ کے بعد ایک آپ کو کسی ایکسچینجر پر بھی اکاونٹ بنانے کی ضرورت پڑتی ہے تاکہ آپ اپنے مائن شدہ اماونٹ کو کسی کرنسی میں تبدیل کر سکیں۔

 

بٹ کوائن کو کیسا خرید ا جا سکتا ہے
  

بٹ کوائن کو خریدنے اور بیچنے کے لیے ایک والٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ جو کے بہت سی ویب سائٹس فری دیتی ہیں۔   بٹ کوائن کی تمام ٹرانزیکشن اسی ڈیجیٹل والٹ میں سٹور ہوتی ہے۔ بٹ کوائن ایک آزاد کرنسی ہے جس کو ہم اپنے کمپیوٹر کی مدد سے بھی خود جنریٹ کر سکتے ہیں۔ اس کرنسی کی لین دین کے لیے صارف کا لازمی بٹ کوائن والٹ اکاونٹ ہونا چاہیے۔ آپ نیچے دیے گئے لنک سے بٹ کوائن والٹ اپیلی کشن ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں۔  

بٹ کوائن والٹ اپیلی کشن ڈاون لوڈ


بٹ کوائن والٹ اکاونٹ

والٹ اکاونٹ کو پے پال، کریڈٹ کارڈز یا بینک اکائونٹس وغہرہ کے ذریعے بٹ کوائنز خریدنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انٹر نیٹ پر موجود لاکھوں کمپیناں بٹ کوائنز کو قبول کرتی ہیں۔ جن میں بہت سے آن لائن سٹور جیسے ریڈیٹ اور اسٹاک ڈاٹ کام وغیرہ شامل ہیں۔

بٹ کوائن کو آپ ڈالرز دے کر بھی خرید سکتے ہیں لیکن یاد رہے بٹ کوائن ہمیشہ اس وقت ہی خریدنے چاہیے جب وہ سستے ہوں اور بٹ کوائن کو مہنگے ہونے پر فروخت کر سکتے ہیں۔

موجودہ دور میں بٹ کوائن کو انتہائی مقبولیت مل رہی ہے تاہم اس کرنسی کا کوئی ظاہری وجود نہیں ہے، نہ تو اس کرنسی کا کوئی نوٹ ہے نہ ہی کوئی سکہ بس یہ جادوائی کرنسی ہے ۔

 



This post first appeared on Earn Free CryptoCurrecncy Bitcoin, please read the originial post: here

Share the post

What is Bitcoin? How Can Buy Bitcoin In Urdu / Hindi

×

Subscribe to Earn Free Cryptocurrecncy Bitcoin

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×