Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

کنہیا لال کپور کے لطیفے


ایک انگریز خاتون جو خاصا ادبی ذوق رکھتی تھیں' کنہیا لال کپورسے متعارف ہوئیں تو ان کے نحیف وائزار جسم کو دیکھ کر کہنے لگیں۔
''کپور صاحب! آپ سوئی کی طرح پتلے ہیں ۔''
کپور نے مسکراتے ہوئے نہایت انکساری سے کہا:
''آپ کو غلط فہمی ہوئی ،محترمہ! بعض سوئیاں مجھ سے بھی موٹی ہوتی ہیں ۔''
***
کنہیا لال کپور نے کسی شخص پر خفا ہوتے ہوئے کہا۔''میں تو آپ کو شریف آدمی سمجھا تھا ۔''
''میں بھی آپ کو شریف آدمی سمجھا تھا ۔'' اس شخص نے بھی برہمی میں بلا سوچے سمجھے کہہ دیا۔
''تو آپ ٹھیک مجھے ، غلط فہمی مجھی کو ہوئی۔'' کپور نے نہایت سنجیدگی اور کمال عجز سے اعتراف کرلیا۔
***
کلکتے کے ایک بنگالی پروفیسر سے کنہیا لال کپور کا تعارف کرایا گیا تو اس نے کپور صاحب کے دبلے پتلے جسم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ۔
''آپ پنجابی ہرگز معلوم نہیں ہوتے۔''
''آپ بجا فرماتے ہیں ۔'' کپور نے جواب دیا۔
''پنجابی کے بجائے بنگالی نظر آتا ہوں۔''
''نہیں صاحب،بنگالی سے بھی گئے گزرے ۔''
''معاف کیجئے گا ،بنگالی سے تو شاید ہی کوئی گیا گزرا ہوگا۔''
***
کنہیا لال کپور ایک بار کسی ادبی معیاری قسم کے اردو ماہنامہ کے ایڈیٹر سے ملنے کے لئے اس کے دفتر میں تشریف لے گئے ۔
باتوں باتوں میں ان ایڈیٹر دوست سے دریافت کیا۔
''آپ کا پرچہ ہر ماہ کتنی تعداد میں شائع ہوتا ہے ؟''
''گیارہ سو۔۔۔''
''گیارہ سو؟۔۔۔وہ کیوں''
''ایک ہزار مارکیٹ میں فروخت کرنے کے لئے اور ایک سو اعزازی طور پر ادیبوں کو مفت بھیجنے کے لئے ۔''
کپور نے انتہائی سنجیدگی سے مشورہ دیا۔''تو جناب آپ صرف ایک سو پرچہ ہی شائع کیا کیجئے ۔''


This post first appeared on GumNaam, please read the originial post: here

Share the post

کنہیا لال کپور کے لطیفے

×

Subscribe to Gumnaam

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×