Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

امریکہ کو اسامہ کے ٹھکانے تک خود طالبان نے پہنچایا


لندن : یہاں میڈیا کی ایک رپورٹ کےمطابق امریکہ کو ایک طالبان رہنما نے پاکستان کے ایبٹ آباد میں القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کی موجودگی کی خفیہ اطلاع دی تھی۔ایبٹ آباد میں اسامہ کی راہئش گاہ کے کمپاﺅنڈ سے ملے کاغذات سے پتہ چلا ہے کہ اسامہ کی پناہ گاہ کا راز خود اسامہ کے معتمد خاص اور طالبان کی شریک بانی ملا عبداالباردار نے امریکہ پر ظاہر کیا تھا اور امریکہ نے جواب میں اسامہ کی ہلاکت یا گرفتاری کے بعد افغانستان میں طالبان کے مضبوط ٹھکانوں سے فوجیں واپس بلانے کی پیشکش کی تھی۔ابھی تک یہ کہا جا رہا تھا ہ اسامہ بن لادن کی موجودگی کی خبر اسامہ کے ایلچی اب احمد الکوئتی کی جانب سے کی گئی فون کال کو درمیان میں ہی اچک لینے کی وجہ سے مل سکی تھی۔لیکن پاکستان میں گردش کر رہی اس خبر سے پتہ چلا ہے کہ باردار نے اسامہ کو پکڑوایا ہے ۔باردار ملا عمر کا بھی بہت قریبی ساتھی ہے اسے گذشتہ سال کراچی آتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا تھا اور اکتوبر میں اسے تفتیش کے بعد رہا کر دیا گیا تھا۔سیکورٹی ماہر نیل ڈین کے مطابق باردار کا ملا عمر اور اسامہ بن لادن سے بہت نزدیکی تعلق تھا اور وہ افغان حکومت سے مذاکرات بھی شامل تھا۔
Read In English


This post first appeared on Composite Culture | Daily Urdu News | Current Affa, please read the originial post: here

Share the post

امریکہ کو اسامہ کے ٹھکانے تک خود طالبان نے پہنچایا

×

Subscribe to Composite Culture | Daily Urdu News | Current Affa

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×