Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

خاوند

"ازدواجیات" انور مقصود

میرا دوست کہتا ہے دنیا کا سب سے پہلا مہذب جانور "خاوند" ہے۔

میں نے پوچھا،
تو دوسرا...؟

جواب ملا
"دوسرا خاوند" :-)

خاوند کبھی بیوی کا آئیڈیل نہیں ہوسکتا اور جو آئیڈیل ہوتا ہے وه کبھی اُس کا خاوند نہیں ہوتا۔

ویسے خاوند اچھا عاشق بھی ہو سکتا ہے بشرطیکہ اُس کی بیوی کو پتہ نہ چلے :-)

عورت کی آدھی زندگی خاوند کی تلاش میں گزر جاتی ہے، اور باقی آدھی خاوند کی "تلاشی" میں۔

خوشگوار ازدواجی زندگی کیلئے ضروری ہے کہ کبھی خاوند بیوی سے معافی مانگ لیا کرے اور کبھی بیوی کو چاہئیے که خاوند کو معاف کر دیا کرے :-)

جس خاوند کو اُس کی بیوی عظیم کہے، یقین کر لیں کہ اُس کا نام "عظیم" ہوگا-

کوئ کُچھ بھی کہے، خاوند سے زیاده کثیرالفوائد آئٹم بیوی کے لئے اور کوئ نہیں ہے۔

نقل و حمل کے لئے بھی خاوند بہترین ہے۔ یہاں "نقل" اور "حمل" سے مراد وه نہیں ہے جو آپ سمجھ رہے ہیں۔۔۔

انور مقصود



This post first appeared on Urdukahani, please read the originial post: here

Share the post

خاوند

×

Subscribe to Urdukahani

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×