Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

ون ڈے سیریز؛ پاکستان کا زمبابوے کو جیت کیلیے 309 رنز کا ہدف

بلاوایو: پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کے لیے 309 رنز کا ہدف دیا ہے۔

زمبابوے کے شہر بلاوایو میں کھیلی جارہی پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخرزمان اور امام الحق نے کیا، دونوں اوپنرز نے پر اعتماد اننگز کا آغاز کیا اور 133 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد فخرزمان 60 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، امام الحق نے 129 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

ون ڈاؤن آنے والے بابر اعظم نے 30 جب کہ شعیب ملک نے 22 رنز کی اننگز کھیلی، آصف علی نے بھی 25 گیندوں پر 46 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس کی بدولت پاکستان نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم نے ہرارے میں کھیلی گئی سہ ملکی سیریز میں فتح حاصل کی تھی، قومی ٹیم نے فائنل میں آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

The post ون ڈے سیریز؛ پاکستان کا زمبابوے کو جیت کیلیے 309 رنز کا ہدف appeared first on ماہنامہ میرے محسن.



This post first appeared on Islamic Society Magazine | Islamic Magazine Around The Family, please read the originial post: here

Share the post

ون ڈے سیریز؛ پاکستان کا زمبابوے کو جیت کیلیے 309 رنز کا ہدف

×

Subscribe to Islamic Society Magazine | Islamic Magazine Around The Family

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×