Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

نواز شریف کوعوام کی طرف سے بھی سزا ملے گی، انہیں سپریم کورٹ کا فیصلہ ماننا ہوگا: بلاول بھٹو زرداری

نواز شریف کوعوام کی طرف سے بھی سزا ملے گی، انہیں سپریم کورٹ کا فیصلہ ماننا ہوگا: بلاول بھٹو زرداری

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو آئندہ انتخابات میں عوام کی طرف سے بھی سزا ملے گی، انہیں سپریم کورٹ کے فیصلے کو ماننا ہوگا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ن لیگ کو 30 سال کاحساب دیناپڑے گا اور ان کا رونا دھونا آپ سنتے رہیں گے، نوازشریف کوعدالتیں اورعوام سزادیں گے۔ نواز شریف چاہتے ہیں کہ سسٹم میں گڑبڑ ہولیکن سسٹم میں کوئی گڑبڑ نہیں ہوگی ، ”مجھے کیوں نکالا“ عام آدمی کا مسئلہ نہیں ہے یہ مسئلہ ن لیگ کاہے۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف ڈرامے بازی میں ایکسپرٹ ہیں، انہیں کہا تھا کہ نا اہل شخص کے پارٹی صدر بننے والا قانون پاس نہ کریں، انہیں آئندہ انتخابات میں عوام کی طرف سے بھی سزا ملے گی۔ نواز شریف نے یوسف گیلانی سے کہا تھا کہ گھر بیٹھ کرفیصلے کیخلاف اپیل کریں، انہیں اپنی بات پر اب خود عمل کرنا چاہیے، نوازشریف چاہتے ہیں کہ عدلیہ اورپارلیمنٹ میں تصادم ہو لیکن انہیں سپریم کورٹ کے فیصلے کو ماننا ہوگا۔

The post نواز شریف کوعوام کی طرف سے بھی سزا ملے گی، انہیں سپریم کورٹ کا فیصلہ ماننا ہوگا: بلاول بھٹو زرداری appeared first on ماہنامہ میرے محسن.



This post first appeared on Islamic Society Magazine | Islamic Magazine Around The Family, please read the originial post: here

Share the post

نواز شریف کوعوام کی طرف سے بھی سزا ملے گی، انہیں سپریم کورٹ کا فیصلہ ماننا ہوگا: بلاول بھٹو زرداری

×

Subscribe to Islamic Society Magazine | Islamic Magazine Around The Family

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×