نائجیریا میں خواتین کے4خودکش بم دھماکے، 12 افراد ہلاک،65زخمی
افریقی ملک نائجیریا میں خواتین کے چار خودکش بم دھماکوں میں12افرادہلاک اور65زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چار خواتین نے خود کو نائجیریا کے شہر میدگوری میں دھماکوں سے اڑادیا۔ نیشنل ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی حکام نے دھماکوں کی تصدیق کی کہاکہ لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی ترجمان کا کہنا تھا کہ دھماکے مونا گیریج کے علاقے میں ہوئے۔ عالمی ریڈ کراس اور دیگر امدادی ایجنسیوں نے امدادی کاموں میں حصہ لیا۔
The post نائجیریا میں خواتین کے4خودکش بم دھماکے، 12 افراد ہلاک،65زخمی appeared first on ماہنامہ میرے محسن.