Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

اسٹیو جابز کی نوکری کی ’درخواست‘ 50 ہزار ڈالر میں فروخت ہونے کا امکان

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اپیل کے بانی اسٹیوجابز کی 1973ء میں نوکری کے لیے دی گئی درخواست کو نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا جو کہ 50 ہزار ڈالر میں فروخت ہو سکتی ہے۔ یہ سوال نامہ اسٹیو جابز نے اپیل کمپنی کی بنیاد رکھنے سے تین سال قبل نوکری کے لیے بطور امیدوار بھرا تھا جس میں انہوں نے مطلوبہ سوالات کے جوابات دیے تھے۔ ایک صفحے پر مشتمل اس درخواست فارم کے جوابات اسٹیو جابز نے اپنے ہاتھوں سے لکھے تھے جس میں انہوں نے خصوصی صلاحیت کے خانے میں ’الیکٹرانکس ٹیک اور ڈیزائن انجینئر‘ درج کیا تھا۔ ساتھ ہی پوچھے گئے کمپیوٹر سے متعلق سوال کا انہوں نے ’ہاں‘ میں جواب دیا جب کہ آئی فون کے موجد سے فون کا پوچھا گیا تو ان کا جواب ’نہیں ‘ میں تھا۔ واضح رہے کہ اپیل کے بانی اسٹیو جابز 56 سال کی عمر میں کینسر کے جان لیوا مرض سے لڑتے لڑتے سن 2011ء میں چل بسے تھے۔
 



This post first appeared on MY Pakistan, please read the originial post: here

Share the post

اسٹیو جابز کی نوکری کی ’درخواست‘ 50 ہزار ڈالر میں فروخت ہونے کا امکان

×

Subscribe to My Pakistan

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×